حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالرسول احمدیان نے اصفہان میں محرم الحرام کے دوران تبلیغِ دین کے فرائض انجام دینے والوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آئیے ہم سب مل کر جہادِ تبیین میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے احکامات پر عملدرآمد کی کوشش کریں۔
انہوں نے مزید کہا: درحقیقت جہادِ تبیین کا مسئلہ ایک اہم، نازک، پیچیدہ مسئلہ ہے جس کے لیے باقاعدہ پلاننگ کی ضرورت ہے۔
حجۃ الاسلام احمدیان نے کہا: تبلیغ کا تسلسل انتہائی اہم نکتہ ہے، رہبر معظم انقلاب اسلامی تبلیغ دین اور علماء کے عوامی روابط پر خصوصی تاکید کرتے ہیں۔
دفتر تبلیغاتِ اسلامی اصفہان کے سربراہ نے کہا: تبلیغِ دین کی اصلی قسم تبلیغ عملی ہے۔ مبلغین کرام کو اس اہم چیز سے استفادہ کرنا چاہیے اور اپنے رویے اور عمل سے تبلیغ کرنا چاہیے۔